نتیجہ جو بھی نکلے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں، حسن علی کی مداحوں سے درخواست

Aug 30, 2023 | 11:35:AM
ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے جس سے قبل حسن علی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ نتیجہ جو بھی آئے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے جس سے قبل حسن علی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ نتیجہ جو بھی آئے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

 آج کے  افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے مداحوں سے درخواست کی اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

حسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ نتیجہ جو بھی ہو اپنے لڑکوں کو سپورٹ کریں'۔فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا 'اللہ کے حوالے، پاکستان زندہ باد'۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیشی ٹیم کو بڑا دھچکا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیں گے ، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی ، جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔