ادا کا رہ آمنہ الیاس کو ویڈیو وا ئرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید

Aug 30, 2021 | 17:37:PM
ادا کا رہ آمنہ الیاس کو ویڈیو وا ئرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)’سیب‘ سر پر رکھ کر پاؤں سے لڑکے کے منہ کو  نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکا رہ آمنہ الیاس پز  تنقید کا سامناہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک لڑکے کے سر پر ’سیب‘ رکھ کر اسے پاؤں سے نشانہ بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

آمنہ الیاس نے 28 اگست کو انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتباہی کیپشن بھی لکھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کسی کی دل آزاری نہیں کی گئی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو خبردار بھی کیا کہ وہ ان کی طرح گھر پر اس طرح کی پریکٹس کرنے سے گریز کریں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا پاؤں سیب کے بجائے لڑکے کے سر اور چہرے پر لگتا ہے اور اتنے میں ویڈیو کا اختتام ہوجاتا ہے۔

انسٹاگرام پر مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور اس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے ہیں۔

آمنہ الیاس کی ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے افراد میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں، جنہوں نے اداکارہ کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے اداکارہ کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

تاہم بعض شخصیات نے ویڈیو کو خوفناک بھی قرار دیا اور کہا کہ ویڈیو سے تشدد کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔آمنہ الیاس کی ویڈیو پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سمیت ان کی طرفداری کرنے والی شوبز شخصیات پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر مسکرانے والی شوبز شخصیات میں اداکارہ منال خان، ایمن خان اور سید صائم علی شامل تھے، جن پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات پر تنقید کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ جس مرد کے سر پر ’فروٹ‘ رکھ کر اداکارہ پاؤں سے نشانہ لگا رہی ہیں، اسی شخص کی جگہ ان اداکارہ کو ہونا چاہیے تھا۔لوگوں کی تنقید کے باوجود تاحال آمنہ الیاس نے کوئی رد عمل نہیں دیا جب کہ انہوں نے ویڈیو کے کمنٹس بھی بند نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: میری بیٹی شردھا کا ہاتھ ابھی تک کسی نے نہیں ما نگا۔۔شکتی کپور کا حیر ت انگیز انکشاف