دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے: علیمہ خان

Apr 30, 2025 | 15:44:PM
دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے: علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے لہٰذا ملک کو اندر سے مضبوط کریں,دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ فیصل چودھری نے کل مودی سے متعلق مکمل بات نہیں بتائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی نے جو کیا اس کی وجہ سے پاکستان متحد ہوگیا ہے اور یہ ایک قوم کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم فارم 47 حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، فیصل چوہدری کل یہ بتانا بھول گئے تھے،قانون کی حکمرانی کے لیے ججز نہیں کھڑے ہوں گے تو عوام کس کے پاس جائیں گے، آج اگر ہائی کورٹ بے بس ہوگئی تو ماتحت عدالت اور مجسٹریٹ کیا کرے گا، سارے بے بس ہو جائیں گے؟