سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی

Apr 30, 2025 | 10:05:AM
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان ہے اور، انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 74 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا تھا،تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے: امریکی اخبار نے خبردار کر دیا

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر280 روپے 97 پیسے کا ہو گیا ہے۔