مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی

Apr 30, 2023 | 17:53:PM
مسلم لیگ (ن)نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کا وقت قریب آتے ہی سیاسی توڑ جوڑ عروج پر ہے اور اب  وفاق میں حکومتی اتحادی  ہی ایک دوسرے کی وکٹیں اڑانے لگے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی پی 294 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نصر اللّٰہ خان ترین نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے،  اسی طرح  پی ٹی آئی کے رہنما علمدار عباس قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، مظفر گڑھ سے سابقہ رکن صوبائی اسمبلی علمدارعباس قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر علمدار عباس قریشی کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔