لاہور: دوسری شادی کی رنجش پر دو افراد قتل

Apr 30, 2023 | 10:13:AM
لاہور: دوسری شادی کی رنجش پر دو افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بادامی باغ میں ذاکر نامی شخص نے سابقہ بیوی کو شوہر سمیت قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں 30 سالہ ثمینہ اور ان کا موجودہ شوہر عمران شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق سابق شوہر ذاکر نے اپنے بیٹے یاسر اور دیگر چار ساتھیوں کی مدد سے دونوں کو قتل کیا، مقتولہ کا پہلے شوہر سے بیٹا یاسر اس سے ملنے آیا تھا جس نے رات گئے گھر کا دروازہ کھولا۔ 

یہ بھی پڑھیے: کراچی، رشتے کے تنازع پر نوجوان قتل
پولیس نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کو چھری اور ٹوکے کے وار سے قتل کیا گیا جبکہ ملزمان اس کارروائی کے بعد شفیق آباد پولیس کے محافظوں کی مدد سے پکڑے گئے۔ 
رات گئے جہاں چیکنگ کی غرض سے محافظوں نے کیری ڈبے کو روکا تو سوار لوگوں سے پسٹل برآمد ہوا اور گاڑی میں عامر اور علی رضا نامی ملزمان سوار تھے۔

اس موقع پر پسٹل برآمدگی پر جب پوچھ گچھ کی گئی تو ملزمان نے قتل کا انکشاف کیا جس کے بعد دونوں ملزمان کی مدد سے کوٹ عبدالمالک سے دیگر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ذاکر، یاسر، علی اور جاوید شامل ہیں۔
ملزم ذاکر نے پولیس کو بیان دیا کہ سابقہ بیوی نے موجودہ شوہر عمران سے بھاگ کر شادی کی اس لئے انہیں قتل کیا۔