مسجد نبوی میں ہلٹر بازی۔شیخ رشید بڑی مشکل میں پھنس گئے

Apr 30, 2022 | 13:27:PM
مسجد نبوی میں ہلٹر بازی۔شیخ رشید بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی پر شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے پر شہری حافظ احتشام نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی۔شہری نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کی منصوبہ بندی کی اور شرپسندوں کو ایسا کرنے پر اکسایا۔ پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر۔ عثمان بزدار سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

 شہری نے درخواست  میں استدعا کی گئی ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کی اپیل مسترد