سلمان خان اپنی پرانی پالیسی سے مکر گئے، بوسہ لینے کا منظر وائرل 

Apr 30, 2021 | 11:39:AM
سلمان خان اپنی پرانی پالیسی سے مکر گئے، بوسہ لینے کا منظر وائرل 
کیپشن: بھارتی اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکارہ بھاگیہ شری کی وجہ سے فلموں میں کبھی بوسہ لینے کا سین نہیں کیا، لیکن اب  ان دنوں وہ اپنے آنےوالی فلم’’ رادھے : یوور موسٹ وانٹڈ ‘‘میں اایک بوسہ لینے کے منظر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔  اور فلم کا ٹریلر وائرل ہو گیا ہے۔  
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بھاگیہ شری کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے 1989 میں ریلیز ہوئی سورج برجاتیہ کی فلم ’’میں نے پیار کیا ‘‘سے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات کی تھی ۔ اس فلم میں سپرسٹار سلمان خان لیڈ ہیرو کے رول میں نظر آئے تھے ۔بھاگیہ شری نے حال ہی میں اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصویروں میں سلمان خان کی اداکارہ آئس کریم کھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔بھاگیہ شری کی ان تصویر کو ان کے فینس کافی پسند کررہے ہیں ، مگر کچھ لوگ اداکارہ کی تصاویر پر منفی کمنٹ بھی کررہے ہیں اور آئس کریم کھاتے ہوئے ان کی تصاویر پر انہیں ٹرول بھی کررہے ہیں ۔بھاگیہ شری کے ہیرو یعنی سلمان خان بھی ان دنوں سرخیوں میں ہیں ۔ ان کی فلم ’’رادھے : یوور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے ۔مگر سلمان خان کا ٹریلر اور ایک وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے ۔ دراصل بات یہ ہے کہ اس ٹریلر میں سلمان اور اداکارہ دشا پاٹنی کے درمیان ایک بوسہ لینے کا منظر دکھایا گیا ہے ۔ ویسے تو اس شاٹ کو ایسے فلمایا گیا ہے کہ سلمان اور دشا پاٹنی صاف نظر نہیں آرہے ہیں ، مگر لوگ سلمان کو  آن اسکرین کس کرتے دیکھ کر حیران ہیں ۔ وہ اس لئے کہ یہ سلمان خان کی پالیسی تھی کہ وہ اپنی فلموں میں بوسہ لینےکا منظر نہیں کریں گے ۔ سلمان خان کی بوسہ نہ لینے کی پالیسی بھی اداکارہ بھاگیہ شری سے ہی وابستہ ہے ۔ دراصل سلمان اور بھاگیہ شری کے درمیان میں نے پیار کیا کے سیٹ پر کچھ ایسا ہوا تھا کہ سلمان نے اپنی فلموں میں کس کرنے سے پرہیز کرلیا تھا ۔یوٹیوب چینل این ایم ایف نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق فلم میں نے پیار کیا میں سلمان اور بھاگیہ شری کے درمیان ایک کسنگ سین کو فلمایا جانا تھا ۔ اس دوران بھاگیہ شری اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ ہمالیہ دسانی جو اب ان کے شوہر ہیں ، کو ڈیٹ کررہی تھیں ۔ وہ ان سے شادی کرنے جارہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ ایسے سین کی وجہ سے ان کی شادی میں کوئی پریشانی آئے ۔دوسری جانب سلمان خان اس سین کو کرنے کیلئے تیار تھے ، مگر جب بھاگیہ شری نے فلم میں کسنگ سین دینے سے انکار کیا تو سلمان سمجھ گئے کہ اداکارہ دباؤمیں ہیں ۔اس وقت سلمان کو لگا کہ اداکارہ کو فلموں میں ایسے سین کرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے تب سے سلمان نے اپنی خاتون ساتھی اداکارہ کو فلموں میں غیرآرام دہ محسوس نہ کرانے کیلئے نوکسنگ پالیسی اپنالی ۔
 یہ بھی پڑھیں: جنسی خواہش پہلے۔۔۔ کھانا بعد میں پسند: بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان