سپریم کورٹ ، جسٹس طارق جہانگیری مبینہ جعلی ڈگری کیس  ،کراچی بار نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

Sep 29, 2025 | 22:48:PM
سپریم کورٹ ، جسٹس طارق جہانگیری مبینہ جعلی ڈگری کیس  ،کراچی بار نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) جسٹس طارق جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے کیس  میں کراچی بار نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپیل میں ایچ ای سی، یونیورسٹی آف کراچی اور سنڈیکیٹ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں استدعا کی گئی ہےسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی آئینی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنا عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے،جسٹس طارق جہانگیری خط لکھنے والے ججز میں شامل رہے،بغیر سنے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گئی،32 سال بعد ڈگری کا معاملہ یونیورسٹی نے کیوں اٹھایا وجہ بیان نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب۔.سلمان آغا کی جانب سے رنر اپ چیک پھینکے جانے کے درست حقائق جانئے