پی ٹی آئی جوائنٹ پارلیمانی پارٹی اجلاس، قیادت کے خلاف سخت تقاریر

بانی تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کو فیصلہ سازی کا اختیار دے دیا ، کل اڈیالہ کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا اعلان

Sep 29, 2025 | 18:55:PM
پی ٹی آئی جوائنٹ پارلیمانی پارٹی اجلاس، قیادت کے خلاف سخت تقاریر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پی ٹی آئی جوائنٹ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا،اجلاس میں اراکین نے قیادت کے خلاف سخت تقاریر بھی کیں ،اجلاس میں سیاسی کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی،اجلاس میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد کا  پیغام پارلیمانی پارٹی کو پہنچایا گیا ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کو فیصلہ سازی کا اختیار دے دیا ،پارلیمانی کمیٹی کا کل اڈیالہ کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا اعلان  کیا گیا، کل سینیٹر زاور ممبران قومی اسمبلی عوامی اسمبلی میں شریک ہوںگے ،اجلاس میں عوامی ایجنڈا پیش کیا جائے گا ،پی ٹی آئی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہو گی ،دو ارکان کے خطاب کے بعد پی ٹی آئی اجلاس سے بائیکاٹ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم ہو گیا