مجھے سکول سے کیوں نکالا گیا تھا؟ سلمان خان نے سارا قصہ سنا دیا

Sep 29, 2025 | 13:26:PM
مجھے سکول سے کیوں نکالا گیا تھا؟ سلمان خان نے سارا قصہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے بچپن میں سکول سے نکالے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے ساراقصہ سنادیا۔
سلمان خان حال ہی میں عامر خان کے ہمراہ ٹاک شو’’ ٹو مَچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل کھنہ‘‘ کے پہلے مہمان بنےجس  میں سلمان خان اور عامرخان نے اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
دوران شو سلمان خان نے انکشاف کیا کہ میں اور عامر خان ایک ساتھ ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے لیکن اس وقت ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، اس وقت میں چوتھی کلاس میں تھا لیکن پھر مجھے سکول سے نکال دیا گیا تھا۔


دوران شو سلمان خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں سکول میں اپنے دوست کے ساتھ اچھل کود کر رہا تھا،  جس دوران میرا دوست میرے پاؤں سے پھسل کر گرگیا اور اس کا دانت ٹوٹ گیا،سکول انتظامیہ نے ا س حادثے کو میری جان بوجھ کر کی گئی غلطی قرار دیا  اور یوں میں مشکل میں پھنس گیا۔

 سلمان خان نے مزید بتایا کہ چوتھی کلاس میں ٹیچر نے مجھے کلاس سے  باہر کھڑا رکھ کر سزا دی جس پر میرے والدنے سکول جاکر ٹیچر سے سوال کیا کہ اب سلمان  نے کیا کیا؟جس پر ٹیچر نے والد کو کہا کہ مسٹر خان  یہ ان کی نہیں بلکہ آپ کی غلطی ہے کیونکہ آپ نے فیس ادا نہیں کی، اس کے بعد والد نے بہت مشکل سے پیسے جمع کرکے فیس ادا کر دی لیکن 2 ہفتے  بعد ایک بار پھر فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مجھے سکول سے نکال دیا گیا۔
دوسری جانب عامر خان نے بھی انکشاف کیا کہ ان کے والدین کو بھی ان کی فیس کی ادائیگی کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔