سکھر سے کراچی جانے والی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان)سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔
سکھر سے کراچی جانے والی 146 ڈاؤن سکھر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے سبب ڈاؤن ٹریک بندہوگیااور ٹرینوں کی آمدو رفت متاثرہورہی ہے۔
بوگیاں اچانک ڈی ریل ہونے کے دوران مسافر سوتے ہوئے بوگیوں سے گر گئے اور چندمسافر معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے وزیٹرز کوبینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کا عملہ طلب کرکے بوگیوں کی بحالی کا کام شروع کردیاگیاہے اورٹریک کی بحالی میں چار گھنٹے لگیں گے۔