عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی،  پاک بھارت جنگ کا  سکور  چھ صفر   پتھر  پر  کندہ  ہوگیا:خواجہ آصف

Sep 29, 2025 | 09:18:AM
 عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی،  پاک بھارت جنگ کا  سکور  چھ صفر   پتھر  پر  کندہ  ہوگیا:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر  وزیردفاع خواجہ آصف کا رد عمل سامنے آگیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر  اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر  میں امن امکانات اور  مسائل کے حل کے لیے چانسز  ختم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹرز  سلمان علی آغا  پر برس پڑے

انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی،  پاک بھارت جنگ کا  سکور  چھ صفر   پتھر  پر  کندہ  ہوگیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے،  مودی بھارت اور  دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔