مردان: بیٹے کے ہاتھوں ماں اور دو بہنیں قتل

Sep 29, 2023 | 22:03:PM
مردان: بیٹے کے ہاتھوں ماں اور دو بہنیں قتل
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخواء کے شہر مردان میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مردان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹی ایم اے کالونی میں  پیش آیا، جس میں 3 خواتین کو قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، کرنسی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین میں ماں اور اس کی 2 بیٹیاں شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔