نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Sep 29, 2023 | 18:43:PM
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر ہو گئی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ساتھ ساتھ نگران مشیر احد چیمہ، فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں استدعا کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

درخواست کے متن کے مطابق یہ تمام افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں، اگر حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان افراد کو بھی انکے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ کے وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کرادی ہے۔