ماہرہ خان نے دل جیت لیے، کیا ڈرامہ ہے میں ججز تعریف کرنے پر مجبور

Sep 29, 2023 | 16:20:PM
ماہرہ خان نے دل جیت لیے، کیا ڈرامہ ہے میں ججز تعریف کرنے پر مجبور
کیپشن: کیا ڈرامہ ہے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ماہرہ خان کی لاجواب ایکٹنگ، کیا ڈرامہ ہے میں  ججز نے ڈرامہ "رضیہ"   پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.

  کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔

   انہوں نے ڈرامہ "رضیہ"  پر  تبصرے پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ڈرامے نے مجھے  ہلا دیا ہے،  ماہرہ نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے.

نادیہ خان کا ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں جس سے زیادہ متاثر ہوئی ہوں وہ ہے ماہرہ خان کیونکہ جو ماہرہ کےایکسپریشنز ہیں، اس کی اداکاری اور جو اس نے چھلانگیں لگائی ہیں وہ سب لاجواب تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائرکٹر اور جو سکرپٹ ہے اس پر بہت انحصار کرتا ہے کہ آپ فنکار سے کیا کروا  رہے ہیں۔اس ڈرامے نے مجھے واقعی میں ہلا دیا ہے جو کہانی ہے، ٹوتے بر تنوں سے جو کھیل رہی ہے بچاری۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ آپ کو رلادینے والا ڈرامہ ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ یہ پاکستانی پروڈکشن ہے۔