نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

Sep 29, 2023 | 00:30:AM
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسجد بنویﷺ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعا کی۔

نگراں وزیر اعظم آج عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

یاد رہے گذشتہ روز نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگراں وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔

پاکستان کے سفیراحمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے افسران بھی موجود تھے۔