افغان کر کٹ بورڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف شا ندار کا رکردگی پر کرکٹ ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

Sep 29, 2021 | 18:07:PM
افغان کرکٹ نٹیم،کیلئے،انعام،کا،اعلان
کیپشن: افغان کر کٹ ٹیم ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان کر کٹ بورڈ نےانڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے 10 لاکھ افغانی انعام کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انعا م افغان کر کٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش میں شا ندار کا رکر دگی کی بنا پر دیا گیا۔طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد یہ افغان کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ دورہ بنگلا دیش ایک چار روزہ ٹیسٹ میچ اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز پر مشتمل تھا۔ون ڈے میچز میں سے افغان کرکٹ ٹیم نے دو میچ جیتے اور تین میں شکست ہوئی جبکہ ٹیسٹ میچ بھی افغان ٹیم نے جیتا۔

وطن واپسی پر افغان کرکٹ ٹیم کا بورڈ انتظامیہ سمیت عوام نےزبر دست استقبال کیا۔ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے  کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے انعام کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش سی ای او پی سی بی وسیم خان کا چونکا دینے والا اقدام