پینگولن فروخت کی ویڈیو واِئرل، 3 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)سوشل میڈیاپر پینگولن کی فروخت کی ویڈیو واِئرل ہونے پر راولپنڈی میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مابق سوشل میڈیاپر پینگولن کی فروخت کی ویڈیو واِئرل ہونے پر محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرتےہوئےغیر قانونی طور پر بھارتی پینگولن فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا،وائلڈ لائف رینجرز کی کامیاب کارروائی کرکے نایاب بھارتی پینگولن برآمد کرلیا۔راولپنڈی سے گرفتار تینوں ملزمان نے بھارتی پینگولن کو 60 ہزار روپے میں فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف چالان درج کرکے 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بھارتی پینگولن کو قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ دیا گیا۔۔محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت کارروائی کرکے پینگولن کو تحویل میں لے لیا۔پاکستان اور دنیا بھر میں نایاب جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کی اہم سیٹ پر تعینات عہدیدار نے استفعی دیدیا