پاکستان میں سروائیکل کینسر سے تین ہزار خواتین کی موت ہو چکی:’’مارننگ ود فضا ‘‘ میں انکشاف

Oct 29, 2025 | 18:31:PM
 پاکستان میں سروائیکل کینسر سے تین ہزار خواتین کی موت ہو چکی:’’مارننگ ود فضا ‘‘ میں انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) خواتین میں سروائیکل کینسر  جنسی تعلقات  یا ایک سے زیادہ  شادیوں کے ذریعے پھیل رہا ہے ، پاکستان میں سروائیکل کینسر سے تین ہزار خواتین کی موت ہو چکی ہے ، یہ ایچ پی وی یعنی ہیومن پیپیلوما وائرس  کے ذریعے پھلتا ہے ، اس کی بڑی وجوہات میں خواتین جو بہت زیادہ سگریٹ پیتی ہیں ۔

اس بات کا انکشاف مقبول پروگرام’’مارننگ ود فضا ‘‘ میں کیا گیا ، پروگرام میں بتایا گیا کہ اگر کچھ خواتین حمل روکنے کی گولیاں مسلسل کھاتی ہیں تو انہیں سروائیکل کینسر کا خطرہ ہے ، وہ خواتین جنہیں لیکوریا  ہے ، سروائیکل کینسر کی علامات میں ایک وزن کی کمی، بھوک میں کمی یا خاص ایام میں زیادہ بلیڈنگ، پیلوک میں درد  بھی ہے اور گائنی کے مسائل ہیں،سروائیکل کینسر کی چار سٹیج ہوتی ہیں ۔

پروگرام کی میزبان فضاعلی  نے کہا کہ  اگر سروائیکل کینسر کی علامات ہیں تو شرمانے کی بجائے چیک اپ کرائیں کیونکہ پاکستان میں یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پانچ سے دس ہزار کیسز سالانہ آ رہے ہیں ،تین ہزار خواتین کی اموات ہو چکی ہیں ، قوت مدافعت اگر نہیں ہے تو سروائیکل کینسر ہو سکتا ہے ، ایک سے زیادہ  شادیاں یا ملٹی پل پارٹنرز کو سروائیکل کینسر کے چانسز زیادہ ہیں ۔

جتنا جلدی جسمانی تعلق ہوگا اتنا سروائیکل کینسر کا چانس بڑھے گا ، ہر خاتون شیشے والا ٹیسٹ  ضرور کرائیں ، ڈاکٹر ربیکا رضوان نے بتایا کہ پاکستان میں ویکسین نو سے چودہ سال کی  بچیوں کو لگ رہی ہے ، شادی سے پہلے  ایچ پی وی  لگانا ضروری ہے ، بخار ، موروثی بیماریاں ، جلد کا مسئلہ ہو، کوئی شدید بیماری ہو تو ویکسین نہ لگوائیں ۔

ویکسین اس صورت کے علاوہ ری ایکشن نہیں کرتی ، اگر خاندان یا خاندان سے باہر شادی ہوئی ہے اور فیملی میں کینسر کی ہسٹری نہیں ہے تو ویکسین نہ لگوائیں ، اگر ایک بار سروائیکل کینسر ہو گیا پھر ویکسین سے بچا نہیں سکتے ، فضا نے  سوال پوچھا کہ بیرون ملک جہاں جنسی بے راہ روی یا تعلق عام  ہےوہاں  سروائیکل کینسر کی زیادہ ضرورت ہے مگر پاکستان میں اسکی ضرورت کیوں ہے۔

اس پر ڈاکٹر ربیکا رضوان  نے کہا کہ  پاکستان میں تعلقات استوار ہوتے ہیں اگر سروائیکل کینسر  بچے دانی سے باہر نکل گیا تو سرجری کے بجائے کیمو تھراپی کی  جاتی ہے ، ریڈیایشن یا شعاعیں اسے فریز کر دیں گی  ، کسی بھی وجہ سے ریڈیو تھراپی دی جائے تو ایگز فریز کر دیتے ہیں ، تاکہ خاتون  بچہ کی پیدائش پلان کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف کی اہم قیادت کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے