صدی کا سب سے بڑا طوفان ’ملیسا‘جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک، کیوبا سے لوگوں کا انخلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )صدی کا سب سے بڑا طوفان ملیسا جمیکا سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان ’ملیسا‘ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد اب کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار ! نلکے کا پانی ابال کر بھی مت پیئں،شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری
اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا بتانا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں جب کہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے جب کہ طوفان سے اب تک 7 افراد ہلاک ہوئے ہہإ جن میں 3 کا تعلق جمیکا، 3 کا ہیٹی اور ایک کا ڈومینیشا ریپبلک سے ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی انفرا اسٹرکچر ایسا نہیں جو کیٹیگری 5 کے طوفان کو برداشت کر سکے۔