بابراعظم نےویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

Oct 29, 2021 | 22:22:PM
بطور کپتان، تیز ترین، ایک ہزار رنز،
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بابراعظم نے بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز ویرات کوہلی سے چھین کر اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔
بابراعظم نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے یہ کارنامہ 26ویں اننگز میں انجام دیا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارٹی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے بطور کپتان 30 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے کو دیکھتے ہی دلہن خوشی سے چلااٹھی ۔۔۔پھر کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں