این اے 133 کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں،الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Oct 29, 2021 | 19:27:PM
الیکشن کمیشن کو خط، محکمہ داخلہ پنجاب
کیپشن: این اے133ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے این اے 133 کے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھ دیا،خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ مذہبی تنظیم نے پرتشددمظاہرے شروع کر رکھے ہیں،مظاہرین کے تشددسے کئی پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہو چکے ہیں،
محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ 19 نومبر کو خادم حسین رضوی کی برسی بھی ہے،ملکی حالات کے پیش نظر این اے 133 میں ضمنی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی الیکشن کو دوبارہ شیڈول کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فرسٹ کلاس پاکستانی کرکٹر43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے