آریان خان کی ضمانت  ۔۔ ’’منت‘‘ کے باہر جشن

Oct 29, 2021 | 16:17:PM
شاہ رخ خان گھر، جشن
کیپشن: شاہ رخ خان کے گھر کے باہر جشن کا سماں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی خوشی میں شاہ رخ خان کے مداح ان کے گھر کے باہر جشن منانے کیلئے جمع ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اداکار کے مداحوں نے ان کی رہائش گاہ’منّت ‘ کے باہر جشن منایا۔مداحوں کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان کے گھر کے  باہر جمع ہوکر آتش بازی کی ۔

مختلف سوشل میڈیا پرپیجز پر ان خوشی کے مناظر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ، ویڈیوز میں شاہ رخ خان کے مداح ان کے بیٹے آریان خان کو واپس آنے پر ویلکم کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک