اقوام متحدہ نے عالمی دہشتگردی میں افغانستان کے کردار کو بے نقاب کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اقوام متحدہ نے عالمی دہشت گردی میں افغانستان کے کردار کو بے نقاب کر دیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کا دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی، امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں چینی ملازمین پر ڈرون حملہ اسی کی کڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساری دنیا افغانستان کی سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی پرمہر ثبت کرچکی ہے مگر بھارت افغانستان کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخانوں میں تجارتی نمائندے تعینات کریں گے۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے بڑھتے تعلقات نے جنوبی ایشیاکی بدلتی سیاسی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
گزشتہ ماہ کی بات کی جائے تو افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے اکتوبر میں بھارت کا دورہ کیا اور متعدد معاہدے کیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرآت ،50 لاکھ کا پہلا انعام کس ملک کے قاری نے جیتا؟
جب افغان وزیرخارجہ دورہ بھارت پر تھےتو اسی وقت پاکستان پر افغانستان کی جانب ست بلااشتعال جارحیت بھی کی گئی۔