ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر48 گھنٹوں میں 7 کروڑ 12 لاکھ کے جرمانے 

 76 ہزار چالان، 1402 ایف آئی آرز، 13 ہزار گاڑیاں بنداور1390 افرادکو حوالات میں بند کیاگیا

Nov 29, 2025 | 14:52:PM
 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر48 گھنٹوں میں 7 کروڑ 12 لاکھ کے جرمانے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اورگزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 76 ہزار شہریوں کے چالان کئے گئے،سنگین ٹریفک وائلیشنز پر 1402 ایف آئی آر کا اندراج بھی کیاگیا ۔
 ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار سے زائد گاڑیاں بندکرکے 1390 افرادکو حوالات میں بھی بند کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالے شیشے اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس،پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار
ترجمان کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے11 ہزار 700 افراد کو بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیاگیا،ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔