بھارت نے نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈرامے بلاک کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت نے مبینہ طور پر پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کر دیا۔
معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی کانٹینٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے،اسی لیے وہاں پاکستانی ڈراموں کو محدود کیا جا رہا ہے۔

فرحان سعید کے مطابق عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ نئی نسل ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہے اور سرحد کے اُس پار بھی پاکستانی سیریلز کی بڑی تعداد میں تلاش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار کاشف محمود کے بیٹے حافظ قرآن بن گئے
واضح رہے کہ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کو بے حد پسند کرتے ہیں اور وہاں کے نامور اداکار بھی متعدد بار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کر چکے ہیں۔