مصر کے وزیر خارجہ 29 سے 30 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی 29 سے 30 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہوگا،پاکستان اور مصر کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات دورے کا محور قراردیئے گئے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ دورہ سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ میں مددگار ہوگا، مصری وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے،مذاکرات میں غزہ کی تازہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی، مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مصر شراکت داری مزید مضبوط کرے گا۔