نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

Nov 29, 2023 | 12:17:PM
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کویت کے 2 روزہ دورے کے دوران شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے، نگران وزیراعظم کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک معاشی ٹیک آف کی راہ پر گامزن، ’’ایک اور تاریخ رقم‘‘

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ کویت میں افرادی قوت، آئی ٹی میں تعاون، معدنیات، کان کنی، غذائی تحفظ اور توانائی سمیت دفاع میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔