امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔۔’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی 1000ویں قسط مکمل

Nov 29, 2021 | 21:21:PM
انڈین، شو، کون بنے گا کروڑپتی
کیپشن: انڈین ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑپتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن ٹی وی کے مقبول گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی 1000ویں قسط مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔

بھارت کے اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹیلی ویژن کے پسندیدہ شوز میں سے ایک ہے جسے سامعین کی بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔اب اس شو نے اپنی 1000ویں قسطیں مکمل کر لی ہیں۔اس موقع پر امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا اور نواسی نویہ نویلی نندا  ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر پہنچیں اور دونوں نے ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر امیتابھ  بچن کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔اس موقع پر 21سال کے طویل سفر اور ک ’کون بنے گا کروڑ پتی‘  کی 1000ویں اقساط کی تکمیل ہونےپر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔لوگوں نے خوب تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں