بیگم شمیم اختر کی رسم قل،طا رق جمیل سمیت اہم شخصیا ت کی شر کت 

Nov 29, 2020 | 18:06:PM
بیگم شمیم اختر کی رسم قل،طا رق جمیل سمیت اہم شخصیا ت کی شر کت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سا بق وز یر اعظم نواز شریف کی وا لدہ محتر مہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لئے جاتی امراء میں رسم قل کا اہتمام کیا گیا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد اور اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مدارس کے بچوں نے قرآن خوانی کی اور ہدیہ نعت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطا بق بیگم شمیم اختر کی رسم قل میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چودھری محمد عزیز، ڈاکٹر نجیب نقی، مشتاق منہاس، مصطفیٰ بشیر احمد، چودھری شہزاد، افتخار گیلانی، عامر الطاف اور چودھری اسماعیل بھی قرآن خوانی میں شریک ہوئے۔راجہ فاروق حیدر اور محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی، آجاسم شریف، نہال ہاشمی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور امیر مقام بھی جاتی امراء پہنچے۔مولانا طارق جمیل، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ اور مولانا شاہ اویس نورانی بھی شریف فیملی سے اظہار تعزیت کے لیے جاتی امراءگئے۔اور قل خوانی میں شر کت کی ۔