حادثہ کراچی بندرگاہ کی حدود کے باہر رونما ہوا، رپورٹ طلب کر لی؛وفاقی وزیرجنید انوار چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چودھری کی کراچی پورٹ کے قریب بحری حادثے پر وضاحت آ گئی۔
جنید انوار چودھری کاکہناتھا کہ حادثہ کراچی بندرگاہ کی حدود کے باہر رونما ہوا، بحری حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور کاکہناتھا کہ بندرگاہ پر بروقت ردعمل اور مؤثر انتظامات پر عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
جنید انوار چودھری کاکہناتھا کہ دو غیر ملکی بحری جہازوں کے درمیان حادثے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی،حادثہ 28 مئی کی شب کراچی پورٹ کے قریب دونوں جہازوں کے ماسٹرز کی غفلت کے باعث پیش آیا، متاثرہ کیبل بچھانے والے جہاز کو کے پی ٹی ٹگس کی مدد سے بحفاظت بندرگاہ منتقل کر دیا گیا، بحری حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اور متعلقہ ادارے بحری سلامتی یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
چیئرمین کراچی پورٹ ایڈمرل شاہد احمد نے کہاکہ کراچی پورٹ پر بحری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، متاثرہ جہاز کو ہر ممکن تکنیکی اور آپریشنل معاونت فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جنید اکبرکی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شدید ردعمل، اہم اعلان کردیا