ہمارے پارلیمنٹیرینز کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو خودگلگت بلتستان جاؤں گا،سہیل آفریدی
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبرکی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ردعمل جاری کردیا۔
سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو خودگلگت بلتستان جاؤں گا،ایسے رویوں سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں، ایسے اقدامات تقسیم پیدا کرتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینا، ظلم و ضبر سے پی ٹی آئی کو مائنس کرنا جمہوری نظام تباہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میری کال کا جواب نہیں دے رہے،یہ رویہ غیر جمہوری، غیر سیاسی ہے، گلگت بلتستان کو نوگوایریا نہیں بننے دینگے،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ ایسی کارروائیوں کا بدلہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عید کا تیسرا روز،اہم پی ٹی آئی رہنما کو گرفتارکر لیا گیا