گلگت بلتستان؛پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار 

May 29, 2026 | 17:15:PM
گلگت بلتستان؛پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار 
کیپشن: جنید اکبر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)‏صوبائی صدر پی ٹی آئی  خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کوگلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنید اکبر الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے تھے ،جنید اکبر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کی این او سی (NOC) نہیں ہے اس لیے آپ گلگت سے نکل جائیں، صوبائی صدر پی ٹی آئی کے پی کے نے کہاکہ کیا گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس بے قابو، وبائی شکل اختیارکرگیا