عیدالاضحیٰ سپیشل پکوان: مٹن وائٹ قورمہ

May 29, 2026 | 12:57:PM
عیدالاضحیٰ سپیشل پکوان: مٹن وائٹ قورمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’مٹن وائٹ قورمہ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، تیل ایک کپ، پیاز ۳؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک، ایک بڑا چمچہ، دہی (پھینٹا ہوا) ایک کپ، فریش کریم آدھا کپ۔

 سفید مرچ پاؤڈر ڈیڑھ بڑے چمچے، کالی مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، بڑی الائچی ۲؍ عدد۔

 سبز الائچی ۶؍ عدد، لونگ ۶؍ عدد، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، جائفل جاوتری آدھا چھوٹا چمچہ، سجانے کے لئے پسے ہوئے بادام ۱۰؍ عدد۔

 ادرک (باریک کٹی ہوئی)، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) اور ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک برتن میں گوشت، آدھا لیٹر (یا حسب ِ ضرورت) پانی اور ۲؍ عدد لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

 جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گَل جائے، تو چولہے سے اُتار لیں۔

 اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ  اور پیاز ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔

اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں اور ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھونیں، پھر گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

 اب نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر اور بادام کا پاؤڈر شامل کریں اور پانچ منٹ تک بھونیں۔

پھر پھینٹا ہوا دہی اور کریم شامل کریں اور ۳؍ سے ۴؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔

 آخر میں باریک کٹی ہوئی ادرک، بادام، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر گارنش کریں، لذیذ وائٹ قورمہ روغنی نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔