بجٹ 27-2026 ؛ حکومت اور سرکاری ملازمین آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بجٹ کی آمد سے پہلے حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنازع سامنے آگیا۔
حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے، تاہم سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کررکھا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنظیم نے بجٹ سے ایک روز پہلے وزارت خزانہ اور بجٹ والے دن پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیاہے اورچارٹر آف ڈیمانڈز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا )نے 10 مارچ 2025 کےمعاہدے پر عمل کا مطالبہ کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مقررکی جائے جبکہ پنشنرز کی کم از کم پنشن 50 ہزاراورمحروم ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے کیلئے 30 فیصد الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ مالی سال 27-2026 کا قومی اسمبلی و سینیٹ کے بجٹ اجلاس 5 جون کی سہ پہر ہوں گے، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی پانچ جون کو ہوگا جبکہ قومی اقتصادی سروے 26-2025 4 جون کو جاری کیا جائے گا۔