جیٹ فیول کی قیمتیں آسمان پر، ایئر لائنز پریشان

May 29, 2026 | 11:56:AM
جیٹ فیول کی قیمتیں آسمان پر، ایئر لائنز پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران جنگ اور آبنائے  ہرمز کی بندش کے باعث عالمی جیٹ فیول مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہوگئی ہے، جس سے ایئر لائنز اور آئل ٹریڈرز کے لیے سپلائی چین مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں جیٹ فیول کی سپلائی لائنیں بکھر گئی ہیں اور اب ایندھن کی ترسیل غیر معمولی طور پر طویل اور مہنگے راستوں سے کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران تنازع کے بعد روزانہ لاکھوں بیرل جیٹ فیول کی روایتی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ گئی ہیں اور بعض خطوں میں فی بیرل قیمت 200 ڈالر سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول کا شدید بحران!  سپر پاور ملک  مشکلات کا شکار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ، نائیجیریا اور بھارت جیسے ممالک سے اب یورپ کو اضافی سپلائی دی جا رہی ہے، جبکہ کئی شپمنٹس امریکہ کے خلیج میکسیکو سے لے کر آسٹریلیا اور افریقہ تک طویل سفر کر رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال طویل ہوئی تو سپلائی مزید محدود ہو سکتی ہے اور قیمتیں بڑھ کر 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایئر لائن انڈسٹری کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ جزوی طور پر مسافروں پر منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم طویل مدت میں یہ صورتحال ہوائی سفر کی طلب کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔