پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے: اسحاق ڈار

امن مشن کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کے امن مشن کا بھرپور ساتھ دیتا رہے گا

May 29, 2025 | 13:01:PM
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 181 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھیجے ہیں۔ پاکستان، بھارت و پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصر امن مشن کا میزبان ملک ہے۔

 وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن کا کردار ناگزیر ہے،پاکستان اور کوریا نے مشترکہ طور پر اسلام آباد میں امن مشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، امن مشن کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن کےلیے اقوام متحدہ کے امن مشن کا بھرپور ساتھ دیتا رہے گا۔