ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بائولر، چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی سعدیہ اقبال کو مبارکباد

May 29, 2025 | 12:36:PM
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بائولر، چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی سعدیہ اقبال کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چئیرمین پی سی بی سے پاکستان کی ٹاپ سپنر سعدیہ اقبال کی ملاقات ہوئی،محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی سپنر کو مبارکباد دی۔ 

چئیرمین پی سی بی نےٹی ٹونٹی ورلڈنمبر ون بولرکی شرٹ سعدیہ اقبال کودی،محسن نقوی نےکہا سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے،سعدیہ اقبال کو پاکستان ویمنزکرکٹ کا سٹار قراردیا۔

 قومی سپنر نےحوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاسعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔

آئی سی سی  نےویمنز ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی،پاکستان کی سعدیہ اقبال نے انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی،جس کے بعد سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹونٹی باؤلر بن گئیں۔

سعدیہ اقبال نے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد 746 پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن پرقبضہ جما یا ہے۔

صوفی  ایکلسٹین تین درجہ تنزلی کے بعد چوتھے  نمبر پر چلی گئیں،جبکہ بھارت کی دپتی شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پرہیں۔