خاور مانیکا نے عدالت میں بہت بری زبان استعمال کی ،شبلی فراز

May 29, 2024 | 12:43:PM
خاور مانیکا نے عدالت میں بہت بری زبان استعمال کی ،شبلی فراز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ خاور مانیکا نے عدالت میں بہت بری زبان استعمال کی،خاور مانیکا نے بہت ہی فحش باتیں کیں،عدالت کو خاور مانیکا کو روک دینا چاہئے تھا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ خاور مانیکا کی باتیں اخلاق سے گری ہوئی تھیں،ہمیں معلوم ہے اس وقت عدلیہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے،عدالتوں پر بھاری بوجھ ہے، انصاف کریں،آپ کو انصاف کرنا چاہئے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے،اس کیس سے  پاکستانی خواتین کی توہین ہوئی ہے ، شادیوں پر کسی بھی وقت سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔