وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  یورپ کے دورے پرروانہ ،اہم ملاقاتیں کریں گے

May 29, 2024 | 12:00:PM
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  یورپ کے دورے پرروانہ ،اہم ملاقاتیں کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  یورپ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی برطانیہ کے بعد اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے،محسن نقوی اہم ملاقاتیں کریں گے،وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی روم میں اطالوی وزیر داخلہ سے ملیں گے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ویٹیکن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے  ملاقات کریں گے۔