دولہےنے اپنی بارات پر شاندار ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل

May 29, 2023 | 22:13:PM
دولہےنے اپنی بارات پر شاندار ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل
سورس: @twitter/@screenshoot
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے دولہے نے اپنی بارات میں شاندار ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا  پر دھوم مچا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ، جس  میں بھارت سے تعلق رکھنےو الا ایک دولہا اپنی بارات پر ڈانس کر رہا ہے ۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ"اوڑیسا ٹی وی" کے مطابق یہ ویڈیو ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک 62ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ"آج کل کے دولہا تو سب کو فیل کر رہے ہیں ناچنے میں۔"

اس ویڈیو پر صارفین دولہا کی ڈانس میں مہارت کی تعریف کے ساتھ ساتھ خوب فقرے چست کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا ہے"دولہا کا بھی من ہوتا ہے۔" یہ دولہا شیروانی پہنے ڈانس کر رہا ہوتا ہے جس پرایک اور شخص نے پوچھ ہی لیا کہ "شیروانی میں اتنی لچک ہوتی ہے؟"