آڈیو ٹیپ نےعمران خان کے دوہرے معیار کو بے نقاب کردیا۔وزیر اعظم

May 29, 2022 | 13:50:PM
شہباز شریف نے عمران خان سے متعلق حقیقپت بتا دی، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف نے عمران خان سے متعلق حقیقپت بتا دی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس، انہوں نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔ 

 خیال رہےکہ گزشتہ پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ملک ریاض جن کے تمام ہی لوگوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں، وہ آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی نژاد مسلم خاتون نے برطانیہ میں بڑا عہدہ حاصل کر لیا