فواد چودھری صاحب۔۔ سرکس نہ کریں وزیراطلاعات بنیں ۔۔مریم اورنگزیب

May 29, 2021 | 20:58:PM
فواد چودھری صاحب۔۔ سرکس نہ کریں وزیراطلاعات بنیں ۔۔مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگینڈا سننا نہیں چاہتی ،سرکس نہ کریں وزیرِاطلاعات بنیں ،سرکس اور تماشہ بند کریں ،ملک کو بتائیں آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی؟۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ترقی کی شرح 5.8 سے منفی 0.4 فیصد، مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟، مطیع اللہ ، اسد طور اور ابصار عالم پہ حملہ کس نے کیا؟ ۔
انہوں نے کہاعوام کو بتائیں کہ آپ بطور وزیرِ اطلاعات پاکستان میں آزادی رائے کا قتلِ عام کرنے جا رہے ہیں ،کشمیر کا سودا کیوں کیا؟،پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا پراپیگنڈہ کر کے عوام دشمن بجٹ ،اپنی کرپشن اور نالائقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک جائن کرلی ،ویڈیوز وائرل