بھارتی اداکار راہول بینرجی اوڑیسہ میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک

Mar 29, 2026 | 22:39:PM
بھارتی اداکار راہول بینرجی اوڑیسہ میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار راہول ارونودی بینرجی اتوار کو بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ساحل پر کشتی کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 

43 سالہ بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ تلساری کے علاقے میں ایک شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق راہول بینرجی کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں سمندر سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہاردک پانڈیا کا اپنی گرل فرینڈ کو قیمتی گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں