دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، چار افراد لاپتہ

Mar 29, 2026 | 19:20:PM
دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، چار افراد لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شبیر سموں) سجاول  دریائے سندھ میں کشتی الٹنے  کے بعد  اس میں سوار چار افراد لاپتہ ہیں۔  12 مسافر خود تیر کر کنارے تک آ گئے۔ 

سجاول  سے آمدہ اطلاعات کے مطابق  دریائے سندھ میں  گاؤں یعقوب منارو کے قریب  کشتی گہرے پانی میں الٹ گئی۔   کشتی میں 16 افراد سوار تھے ۔

 کشتی الٹنے  کے بعد  12 افراد خود کوشش کر کے  محفوظ  جگہ پر پہنچ گئے۔   4 افراد دریا میں لاپتہ ہیں۔ قریبی دیہات کے تیراک لاپتہ ہو جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

  لاپتہ افراد میں  دو عورتین اور دو مرد ہیں۔ ایک خٓتون کا نام حبی زوجہ بدو منارو  اور دوسری کا نام  شان زوجہ حنیف منارو  ہے۔ لاپتہ ہو جانے والے مردوں میں حبیب اللہ منارو اور عیسن  منارو  شامل ہیں۔
 ملاح نے بتایا کہ   تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔

 کشتی میں سوار افراد مزدوری کرکے اپنے گائوں واپس آ  رہے تھے ۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ننکانہ صاحب میں کوسٹر وین بے قابو ہو کر کھیت میں جا گھسی، 12 مسافرزخمی