ننکانہ صاحب میں کوسٹر وین بے قابو ہو کر کھیت میں جا گھسی، 12 مسافرزخمی
کیپشن: ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار موڑ کھنڈا روڈ پر کھیت میں پہلو کے بل الٹی ہوئی کوسٹڑ سے زخمیوں کو باہر نکالنے کے لئے راستہ بنا رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاجی محمدعباس)اور کھیت میں جا گھسی اور پہلو کے بل الت گئی۔ حادثہ میں جانیں بچ گئیں البتہ 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 7 عورتیں ہیں۔
ننکانہ صاحب کے موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ پر بائی پاس کے نزدیک ایک کوسٹر وین کا ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجہ مین گاڑی سڑک سے اتر کر کھیت میں گھس گئی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے کوسٹر وین میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا۔
زخمیوں میں 80 سالہ خوشی محمد، 24 سالہ عاقب جاوید، 37 سالہ ثمینہ،60 سالہ رشیدہ، 36 سالہ محمد اشرف، 35 سالہ زبیدہ، 40 سالہ جمشید، 60 سالہ نسرین، 40 سالہ سکینہ، 70 سالہ مجیدہ، 38 سالہ سجاد اور 9 سالہ جوانا شامل ہیں۔
حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر کوسٹر قصور سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صحتمند پنجاب کی جانب اہم قدم! چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز