کتنی سرکاری گاڑیاں خریدی گئیں، کتنی  نیلام ہوئیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں

Mar 29, 2026 | 15:38:PM
کتنی سرکاری گاڑیاں خریدی گئیں، کتنی  نیلام ہوئیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین )پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران  کتنی سرکاری گاڑیاں خریدیں اور کتنی نیلام کیں ؟ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے مکمل تفصیلات اسمبلی میں جمع کرا دیں۔
اپوزیشن رکن اسمبلی رانا آفتاب احمد خان کے سوال پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام تر تفصیلات جمع کرادیں۔
جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 76 سرکاری گاڑیاں خریدی گئیں،افسر شاہی کے لیے خریدی گئی گاڑیوں کے لیے 56 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے،خریدی گئی گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو فراہم کردیاگیا۔
مالی سال 2019 سے 2025 تک مجموعی طور پر 408 سرکاری گاڑیاں نیلام کی گئیں،ان  کی نیلامی سے خزانے میں 27 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں
ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے گاڑیوں کے استعمال اور فروخت کا مکمل ڈیٹا پیش کیاگیا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سرکاری گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شفافیت کا دعویٰ کیاہے۔