بینک نے کسان کی بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ریاست اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں ایک غریب کسان کی اہلیہ نے اپنی دیانتداری سے سب کے دل جیت لیے۔
بینک کی فنی خرابی کے باعث خاتون کے اکاؤنٹ میں اچانک تقریباً 10 کروڑ روپے منتقل ہو گئے۔
خاتون نے ایک روپیہ بھی نکالنے سے انکار کر دیا اور حکام کو رقم واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
دیو گنج گاؤں کی رہائشی ریتا، جو کہ پیشے سے کسان پارس بھن کی اہلیہ ہیں، نوراتری کے موقع پر رقم نکلوانے بینک گئیں۔
مزید پڑھیں:ویڈیو: شادی کی پیشکش پر طالبہ کی ساتھیوں سے مل کر پروفیسر کی’’ دھلائی‘‘
بینک بند ہونے کی وجہ سے وہ قریبی اے ٹی ایم گئیں تاکہ اپنا بیلنس چیک کر سکیں۔ جب اسکرین پر رقم ظاہر ہوئی تو وہ دنگ رہ گئیں ان کے اکاؤنٹ میں 9,99,49,588 روپے موجود تھے۔
اپنی آنکھوں پر یقین نہ آنے پر انہوں نے دوسرے اے ٹی ایم سے دوبارہ چیک کیا اور اسکرین کی ویڈیو بھی بنائی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اتنی بڑی رقم دیکھ کر بھی ریتا نے ایک روپیہ تک استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے نہ صرف خود رقم نکالنے سے گریز کیا بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی سخت تاکید کی کہ وہ ان فنڈز کو ہاتھ نہ لگائیں۔
ریتا کا کہنا تھا کہ ”یہ رقم میری نہیں ہے، اس لیے میں اسے استعمال نہیں کر سکتی۔“