ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں،آج اسلام آباد میں اہم بیٹھک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران جنگ بندی کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ، ترک اور مصر ی وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت